Friday, September 20, 2024
ہومکامرسسونے کی قیمت میں حیران کن کمی

سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

کراچی،عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 30 ڈالر جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2250 روپے کی کمی ہوئی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 30 ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت کم ہو کر ایک ہزار 704 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔دوسری جانب پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 250 اور 10 گرام قیمت میں ایک ہزار928 روپے کی کمی ہو گئی ہے۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 4 ہزار 450 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 89 ہزار 550 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے گھٹ کر ایک ہزار 340 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 25 روپے 72 پیسے روپے گھٹ کر ایک ہزار 148 روپے 83 پیسے ہو گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔