کراچی:(آئی پی ایس) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت اچانک بڑھ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں اچانک 78 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 744 ڈالر کی سطح پر آگئی ۔
عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 7ہزار 800روپے کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4لاکھ 96ہزار 762روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 6ہزار 687روپے بڑھ کر 3لاکھ 90ہزار 416روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 373 روپے کے اضافے سے 8ہزار 445 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 320روپے کے اضافے سے 7ہزار 240روپے کی سطح پر آگئی۔
