Wednesday, May 6, 2026
ہومپاکستانبجلی کی طلب میں اضافہ، حکومت کا مزید ایل این جی کارگوز درآمد کرنے کا فیصلہ

بجلی کی طلب میں اضافہ، حکومت کا مزید ایل این جی کارگوز درآمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز)بجلی کی بڑھتی طلب کے باعث حکومت نے مزید ایل این جی کارگوز درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا،مئی کیلئے اسپاٹ خریداری کے ٹینڈر جاری کر دیئے۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب میں اضافے کے پیش نظرپاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے مئی کے مہینے کیلئے 2ایل این جی کارگوزکی اسپاٹ خریداری کیلئے عالمی کمپنیوں سے بڈزطلب کر لی ہیں۔
عالمی کمپنیاں 7مئی تک اپنی بڈزجمع کرا سکیں گی جو اسی روزبڈزکھول دی جائیں گی،ذرائع کے مطابق پہلے ایل این جی کارگوکی سپلائی 12 سے 14 مئی کے درمیان جبکہ دوسرے کارگو کی سپلائی 24سے 26مئی کے دوران متوقع ہے،حکام کا کہنا ہے کہ اضافی ایل این جی درآمد سے بجلی کی طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔