Friday, May 8, 2026
ہومپاکستانآسٹریلیا نے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں پر کالعدم بی ایل اے پرپابندی عائد کردی

آسٹریلیا نے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں پر کالعدم بی ایل اے پرپابندی عائد کردی

سڈنی (سب نیوز)آسٹریلیا نے کا لعدم بی ایل اے اور تنظیم کے 3سینئر رہنماوں پرپابندیاں عائد کردیں۔آسٹریلوی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن آرمی پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں ملوث ہے، ان حملوں میں پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں، اہم تنصیبات اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان کے مطابق آسٹریلیاکا دہشتگردی اور پرتشدد انتہا پسندی کیخلاف مقابلہ کرنے کا عزم غیرمتزلزل ہے، پابندیوں کا مقصد دہشتگروں کی مالی معاونت روکنا ہے تاکہ ان کے لیے کارروائیاں کرنا، بھرتیاں کرنا اور انتہاپسند نظریات پھیلانا مشکل بنایا جاسکے۔آسٹریلوی حکومت نے کہا کہ وہ عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایسے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی جو علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے خطرات کا باعث بنتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد اور تنظیم کے اثاثوں کا استعمال، لین دین یا انہیں مالی وسائل فراہم کرنا آسٹریلوی قانون کے تحت جرم ہوگا، خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے اور 10 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔آسٹریلوی حکومت کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف پابندیوں کا مقصد عالمی امن و سلامتی کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔