سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے نئی سیاسی جماعت بنانے کی خبروں کی سختی سے تردید کردی۔ایک بیان میں چوہدری سرور نے کہا کہ جلد کسی سیاسی پارٹی میں شامل ہوکر قوم کی خدمت کروں گا، دیکھ رہاہوں کس پارٹی کے ساتھ سیاسی جدوجہد آگے بڑھائوں۔
چوہدری سرور نے کہا کہ سابق صدرآصف زرداری سے فون پر سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی، جلد ملاقات بھی ہوگی۔ چوہدری شجاعت سے چندروز قبل ملاقات ہوئی تھی۔ دیگرسیاسی رہنماوں سے بھی رابطے جاری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ علیم خان اور جہانگیرترین کے ساتھ بہت احترام کارشتہ ہے، ملک کو اس وقت سیاسی قیادت کی سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ چوہدری سرور نے کہا کہ سیلاب بحالی اور ویلفیئر کے کاموں سے ابھی کچھ فرصت ملی ہے۔
چوہدری سرور کی نئی سیاسی جماعت بنانے کی خبروں کی تردید
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
