مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہو پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی، جنرل الیکشن دور دور تک نظر نہیں آ رہے۔
جمیعت علمائے اسلام (ف)کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور مولانا فضل الرحمان کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتِ حال اور پنجاب میں پیدا سیاسی بحران پر گفتگو ہوئی۔سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک میں گالی کلچر کو فروغ دیا، جبکہ چودھری شجاعت حسین کا سیاست میں نام رواداری اور رکھ رکھا کا ہے۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بھی ہو پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی، جنرل الیکشن دور دور تک نظر نہیں آ رہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کا فرض ہے کہ عوام کو روزمرہ استعمال کی اشیا کو مہنگا ہونے پر ایکشن لیں خصوصا آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عام آدمی بہت زیادہ پریشان ہے، تمام لیڈران اپنی اپنی بولی بولنے کی بجائے اکٹھے ہو کر بغیر کسی عہدوں کی پرواہ کیے ملکی مسائل خصوصا مہنگائی کو حل کرنے کو اولیت دیں اور اکٹھے ہو کر صرف ایک ایجنڈے پر کام کریں۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ سیاسی لیڈر اپنے مفاد کی خاطر اپنے اپنے سلوگن کی تشہیر کی بجائے عوام کو درپیش اجتماعی مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو برے کار لائیں۔
کچھ بھی ہو پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی، چودھری شجاعت کا دعویٰ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
