معروف اسلامی اسکالر وعالم دین مولانا احترام الحق تھانوی امریکا میں انتقال کرگئے۔مرحوم احترام الحق تھانوی معروف شخصیت مولانا احتشام الحق تھانوی کے بڑے صاحبزادے تھے۔
مولانا احترام الحق تھانوی کے صاحبزادے محتشم الحق تھانوی نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ والد صاحب گزشتہ 6 ماہ سے کینسر میں مبتلا تھے اور امریکہ کے شہر اٹلانٹا میں زیر علاج تھے۔محتشم الحق تھانوی کے مطابق مولانا احترام الحق تھانوی حضرت مولانا احتشام الحق تھانوی کے سب سے بڑے صاحبزادے اور جامعہ احتشامیہ کے بانی تھے۔مولانا احترام الحق تھانوی کی تدفین کے حوالے سے خاندان نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
معروف عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی انتقال کرگئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
