ہومپاکستانبلدیاتی انتخابات:سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کل ہو گی

بلدیاتی انتخابات:سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کل ہو گی

اسلام آباد(سب نیوز)بلدیاتی انتخابات بارے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما شہزاد اورنگزیب کی سنگل بنچ فیصلے کیخلاف دائر انٹرکورٹ اپیل کل سماعت کیلئے مقررکردی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کردی،چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔

وزارت داخلہ، الیکشن کمیشن کی اپیلیں بھی پہلے ہی کل سماعت کیلئے مقرر ہیں ،شہزاد اورنگزیب کی طرف سے دائر 2 پٹیشنز میں علی نواز اعوان اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایاگیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہیں کہ شیڈول کے مطابق انتخابات کرانے کے سنگل بنچ فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔