ہومپاکستانبے نظیر کفالت پروگرام میں شامل مستحق خاندانوں کیلئے خوشخبری آگئی

بے نظیر کفالت پروگرام میں شامل مستحق خاندانوں کیلئے خوشخبری آگئی

اسلام آباد(سب نیوز)بینظیر کفالت کی پہلی سہ ماہی قسط سوموار 9 جنوری سےجاری کی جا رہی ہے۔

77لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں میں 7000 روپے فی خاندان تقسیم کئے جائیں گے۔پہلی سہ ماہی قسط کا کل تخمینہ 55 ارب روپے سے زائدلگایا گیا ہے۔

اسلام آباد ، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں حبیب بینک کے ذریعے رقم تقسیم کی جائے گی۔حبیب بنک مقرر کردہ ادائیگی مراکز یا بائیو میٹرک اے ٹی ایم سے رقم وصول کی جاسکے گی

خیبر پختونخواہ، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں بینک الفلاح کے ذریعے رقم تقسیم کی جائے گی۔بنک الفلاح کے مقرر کردہ ادائیگی مراکز یا بائیو میٹرک اے ٹی ایم سے رقم وصول کی جاسکتی ہے

اس حوالے سے شازیہ مری نے بتایا کہ رقوم کی ترسیل میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا، مستحق خواتین اپنی پوری رقم وصول کریں اور رسید لینا ہرگز نہ بھولیں،ادائیگی کی کوئی فیس نہیں ہے۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ شکایت کی صورت میں بی آئی ایس پی کی ٹول فری ہیلپ لائن 080026477 پر اطلاع کریں ، بی آئی ایس پی کا میسج صرف 8171 سے ہی آئیگا۔ کسی بھی دوسرے نمبر سے پر موصول ہونے والے پیغام اعتبار نہ کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔