لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری بیان بازی نے نیا تنازعہ پیدا کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر اور سینیٹر اعجاز چوہدری کی جانب سے دئیے گئے بیان پر ترجمان پرویز الہیٰ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں ترجمان پرویز الہیٰ نے اعجاز چوہدری کو احسان فراموش شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہی چوہدری پرویز الہیٰ ہیں جن سے آپ نے سینیٹر بننے کے لئے ووٹ مانگے تھے۔
ترجمان پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ اس وقت اعجاز چوہدری پرویز الہیٰ کے آگے روتے تھے کہ میری مدد کریں کیونکہ اعجاز چوہدری کے پاس تو سینیٹر کے لیے ووٹ ہی نہ تھے، یہ پرویز الہیٰ ہی تھے جن کی مرہون منت اعجاز چوہدری کو بلا مقابلہ سینیٹر بنے۔
