ہومبریکنگ نیوزنیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے وفد کی کوٹ لکھپت جیل میں تحریک انصاف کے اسیر رہنما ئو ں سے ملاقات

نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے وفد کی کوٹ لکھپت جیل میں تحریک انصاف کے اسیر رہنما ئو ں سے ملاقات

لاہور (آئی پی ایس)نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے کوٹ لکھپت جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے اسیر رہنماں سے تفصیلی ملاقات کی ہے۔سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ کمیٹی کے مطابق ملاقات میں ملک کو درپیش سیاسی اور معاشی بحران پر سیر حاصل گفتگو ہوئی،وفد میں محمود مولوی، عمران اسماعیل اور فواد چوہدری شامل تھے۔

فواد چوہدری کے مطابق اسیر رہنماں نے نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ حل کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں آگے بڑھنے کا راستہ مذاکرات ہیں، جبکہ دہشتگردی کے عفریت کا مثر مقابلہ کرنے کے لیے قومی اتحاد ناگزیر ہے۔

شاہ محمود قریشی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بین الاقوامی سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے بین الاقوامی سفارتکاری کے ذریعے اہم مسائل کے حل میں کردار ادا کیا، اسی طرح ملک کے اندر سیاسی استحکام کے لیے بھی قومی مکالمے کا آغاز ضروری ہے۔

اسیر رہنما ئو ں نے تحریک انصاف کو مشورہ دیا کہ وہ معاملات کے حل اور آگے بڑھنے کی کوششوں کا ساتھ دے تاکہ سیاسی ماحول میں کشیدگی کم ہو اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کی راہ ہموار ہوسکے۔نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے مطابق عمران خان کو علاج کی مناسب سہولت فراہم کرنا اور ان سے ملاقاتوں پر عائد پابندیوں کا خاتمہ بھی ملک کے سیاسی درجہ حرارت میں نمایاں کمی لانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔