نو تعمیر شدہ یونیورسٹی آ ف پوٹھوہار میں بی ایس پوٹھوہاری ہسٹری٫لینگویج اینڈ کلچر پروگرام بھی شامل
اسلام آباد (رپورٹ۔فیصل عرفان)فرزند پوٹھوہار طارق شریف بھٹی کا پوٹھوہاری زبان وادب اور ثقافت کے فروغ کیلئے تاریخی اقدام کرتے ہوئےطارق شریف سمارٹ سٹی گوجر خان میں نو تعمیر شدہ یونیورسٹی آ ف پوٹھوہار میں بی ایس پوٹھوہاری ہسٹری٫لینگویج اینڈ کلچر پروگرام بھی شامل کر لیا ہے۔
چار سالہ بی ایس پروگرام میں پوٹھوہاری زبان وادب کی تاریخ۔پوٹھوہار کی تہذیب وثقافت اور تاریخی پس منظر نصاب کا حصہ ہوگا۔خطہ پوٹھوہار سے تعلق رکھنے والی علمی۔ادبی’عوامی اورسماجی شخصیات نے اس اقدام کو پوٹھوہاری زبان وادب کی تاریخ میں بڑی پیش رفت قرار دے دیتے ہوئے طارق شریف بھٹی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی خطہ پوٹھوہار کیلئے اپنی توانائیاں اسی انداز میں صرف کرتے رہیں گے۔
