ہومبریکنگ نیوزپرتگال کے سفیر کی گورنر پنجاب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

پرتگال کے سفیر کی گورنر پنجاب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

لاہور (سب نیوز) پاکستان میں پرتگال کے سفیر پالو گوئیڈیش ڈومنگیش نے اپنے دور لاہور کے دوران گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہا ئو س میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور پرتگال کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے تجارت و سرمایہ کاری، اعلی تعلیم، سیاحت، ثقافت، قابلِ تجدید توانائی، زراعت اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر گفتگو کی۔ اس موقع پر پنجاب کے پاکستان کے اہم اقتصادی اور صنعتی مرکز کے طور پر بڑھتے ہوئے کردار کو بھی اجاگر کیا گیا۔

پرتگال کے سفیر پالو گوئیڈیش ڈومنگیش نے اپنے دور لاہور کے دوران پرتپاک مہمان نوازی پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پرتگال پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے، بالخصوص صوبہ پنجاب کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔