پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ کے موقع پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر پنجابی اور اردو میں دلچسپ گفتگو کی۔برطانوی ہائی کمشنر نے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں سلام کرتے ہوئے کہا کہ
Raja G, Pindi Julsanh tae match taksanah! @ECB_cricket @TheRealPCB #EkSaath4Cricket #EkSaath75 #EngvsPak pic.twitter.com/3freITsSnh
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) December 1, 2022
انگلینڈ اور پاکستان نے کرکٹ کی دنیا میں دھوم مچادی ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دلچسپ مقابلہ رہا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل بھی یادگار تھا، دونوں بار انگلینڈ کے کرکٹربازی لے گئے، اب سب کی نظریں ٹیسٹ پر ہیں، کونسی ٹیم بیسٹ ہے۔کرسچن ٹرنر نے کہا کہ پہلی سے 21 دسمبر تک جیت اسی کی ہوگی جو گرم جوشی دکھائے گا، لڑکوں جم کر کھیلنا کیونکہ ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار۔بر
طانوی ہائی کمشنر کی ویڈیو کے عقب میں ایک رکشہ ڈرائیور بھی موجود ہے جو ان کی گفتگو ختم ہوتے ہی ان سے پنجابی میں پوچھتا ہے کدھر جانا ہے؟اس پر ٹرنر نے بھی پنجابی میں کہا کہ راجہ جی پنڈی جلساں تے میچ تکساں۔
