وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ائیرپورٹ پر انسداد منشیات فورس (اے این ایف)اہلکاروں کی جانب سے رشوت مانگنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اے این ایف اہلکار کو مسافر سے سامان کی چیکنگ کے دوران رقم مانگتے سنا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں مسافر سے رشوت طلب کرنے والے اے این ایف اہلکار کے سینے پر نام بھی واضح طور پر نظر آ رہا ہے، اے این ایف اہلکار مسافر سے کہہ رہا ہے کہ سامان زیادہ ہے جس پر مسافر کہتا ہے کہ کچھ کریں جس پر اے این ایف اہلکار مسافر کو قریب بلا کر کہتا ہے کہ کچھ خدمت کریں گے۔
ترجمان اے این ایف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ معاملے سے متعلق افسران کو بتا دیا گیا ہے،کچھ دیر میں اس پر موقف دیا جائے گا۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف اہلکاروں کی رشوت مانگنے کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
