ہومپاکستانمقامی ہنر مند افراد کو نظرانداز کرنے پر ورکرز فیڈریشن کے پی کے نے مہمند ڈیم کی غیر ملکی تعمیراتی کمپنی کو خبردار کردیا

مقامی ہنر مند افراد کو نظرانداز کرنے پر ورکرز فیڈریشن کے پی کے نے مہمند ڈیم کی غیر ملکی تعمیراتی کمپنی کو خبردار کردیا

تربیلا غازی :پاکستان ورکرز فیڈریشن کے پی کے نے مہمند ڈیم کی غیر ملکی تعمیراتی کمپنی کو خبردار کیا ہے کہ وہ پروجیکٹ سے جبری برطرفیوں،بھرتی میں مقامی ہنرمند اور پڑھی لکھی افرادی قوت کی بجائے غیر مقامی افراد کو اہمیت دینے ،مزدوروں سےکم اجرت پر کام لینے اور دیگر بنیادی مراعات کی عدم فراہمی سے باز رہے بصورت دیگر حالات کی تمام تر خرابی کی ذمہ دار کمپنی انتظامیہ ہوگی، چیئرمین پی ڈبلیو ایف کے پی کے اسلم عادل ، جنرل سیکرٹری رازم خان اور کوآرڈینیٹر شوکت علی انجم نے گزشتہ روز اپنے ایک مشترکہ بیان میں واضح کیا ہے کہ مقامی نوجوانوں کو واپڈا اور کنسلٹنٹ فرم کی ملازمتوں میں بھی مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے ،جس سے علاقہ میں بے چینی پیدا ہورہی ہے ، جو کسی بڑے خطرہ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے ، مزدور رہنماؤں کا کہنا تھا کہ غیر ملکی تعمیراتی کمپنی ملکی لیبر قوانین کی دھجیاں بکھیر رہی ہے ،وہ نہ صرف مزدوروں کو گریجویٹی، اوور ٹائم اور دیگر قانونی واجبات سے محروم رکھ رہی ہے بلکہ بنیادی قانونی حقوق اور مراعات دینے سے بھی انکاری ہے ،جبکہ واپڈا حکام اور مقامی انتظامیہ نے چیک اینڈ بیلنس کی بجائے کمپنی انتظامیہ کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے کہ وہ مزدوروں پر اپنا ظلم و ستم جاری رکھیں، مزدور رہنماؤں نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ اور لیبر ڈیپارٹمنٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ کمپنی انتظامیہ کی ہٹ دھرمیوں کا فوری نوٹس لیں، انھوں نے خبردار کیا کہ اگر ان معاملات کا بروقت نوٹس نہ لیا گیا تو صنعتی امن کسی وقت بھی خراب ہو سکتا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔