عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ( پی ٹی سی ایل) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مصر کے قریب خرابی سب میرین کیبل اے اے ای ون میں ہوئی۔
ترجمان کے مطابق پی ٹی سی ایل عالمی کنسورشیم کیساتھ ملکرانٹرنیٹ بحالی کیلئےکام کررہا ہے۔
ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ مصر کے قریب ڈبل اےای ون کیبل کو نقصان پہنچا، پی ٹی سی ایل نےانٹرنیٹ ٹریفک متبادل روٹس پرمنتقل کردی۔
