ہومپاکستانعمران خان حملہ: تفتیش سی ٹی ڈی کے سپرد، ملزم کے پولی گراف ٹیسٹ کا فیصلہ

عمران خان حملہ: تفتیش سی ٹی ڈی کے سپرد، ملزم کے پولی گراف ٹیسٹ کا فیصلہ

عمران خان پر حملے کی تفتیش محکمہ انسداد دہشتگردی کے سپرد کردی گئی۔
مرکزی ملزم نوید کو تفتیش کے لیے لاہور منتقل کردیا گیا جہاں ملزم کو چوہنگ میں قائم سی ٹی ڈی کے سیل میں پہنچادیا گیا ہے جب کہ ملزم سے سی ٹی ڈی سمیت دیگراداروں کی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
ملزم کے بیان کے بعد پولی گرافک ٹیسٹ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی یا مقامی تھانے میں درج کیا جائیگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔