Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومپاکستاناسد عمر، اسلم اقبال کے بیان پر خواجہ آصف کا ردعمل

اسد عمر، اسلم اقبال کے بیان پر خواجہ آصف کا ردعمل

وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے اسد عمر اور اسلم اقبال کے بیان پر ردعمل دے دیا۔ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اقتدار کے لیے نیا بیانیہ آگیا، بیرونی سازش اور حقیقی آزادی کدھر گئی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وفاق اور پنجاب میں اقتدار 4 سال، کے پی میں 9 سال اور نتیجہ صفر ہے۔ کرپشن کے خلاف جہاد کرتے خود کرپشن میں نااہل ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک گیر احتجاج ابھی ہونا ہے تو یہ لانگ مارچ کیا تھا۔ لانگ مارچ کی ہوا گوجرانوالہ تک ہی نکل گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔