روزنامہ ڈان کے سینئر رپورٹر عرفان رضا کو چکری سے بازیاب کرالیا گیا،عرفان رضا کے بھائی نے ان کی بازیابی کی تصدیق کی ہے۔قبل ازیں انہوں نے کہا تھا کہ کچھ مسلح افراد نے عرفان رضا کو گاڑی سمیت اغوا کر لیا ہے انکے نمبرز بھی بند ہیں ۔دوسری جانب وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عرفان رضا کے اغواء کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ عرفان رضا کے اغوا کی تحقیقات کی ہدایت کر دی ہے، اتایس ایس پی انوسٹی گیشن سمیت سینئر پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی تمام پہلوئوں سے وقوعہ کی مکمل تفتیش کرے گی
روزنامہ ڈان کے سینئر رپورٹر عرفان رضا چکری سے بازیاب،وزیر اطلاعات کا اغواء کا نوٹس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔