پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے برطانیہ میں اپنے بچوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔تفصیلات کے مطابق رابطے کے دوران دونوں بیٹوں قاسم اور سلیمان نے اپنے والد کی خیریت دریافت کی اور والد کی صحتیابی کیلئے دعا کی۔رابطے کے دوران عمران خان نے اپنے بچوں کو حوصلہ دیا۔
واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کے 4 رہنما زخمی ہوئے ہیں۔