Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومپاکستانملک بھر میں گیس کا بحران ، عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ

ملک بھر میں گیس کا بحران ، عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ

اسلام آباد-ملک میں گیس کا بحران مزید شدید ہونیکا خدشہ ظاہر،صارفین گیس بحران کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں تفصیلات کے مطابق عوام کو موسم سرما میں گیس کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ گیس کے بحران کا مزید شدت اختیار کرلینے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہیذرائع کے مطابق گیس کی طلب بڑھنے لگی ہے اور شارٹ فال بلند ترین سطح تک پہنچنے کا امکان ہے اس بحران کے پیش نظر صارفین کو صرف تین وقت گیس دستیاب کی جائے گی، کیونکہ گیس کی مقامی پیداوار اس وقت ساڑھے تین ارب کیوسک فٹ ہیلہزا گھریلو صارفین کو دن میں صرف تین بار گیس ملنے کا امکان ہے تاہم صنعتی اور تجارتی شعبے کو گیس کی فراہمی مشکل دیکھائی دے رہی ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ اس وقت ملک بھر میں گیس کی ضرورت 8 ارب کیوسک فٹ ہے لیکن گھریلو صارفین کو صرف نو سو ایم ایم سی ایف ڈی مہیا کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ روس اور یوکرائن کے مابین ہونے والی جنگ کے سبب دنیا سے یورپ نے مہنگے داموں گیس خریدی اور بہت زیادہ قیمتوں کی وجہ سے درآمدی ایل این جی کے آرڈرز میں کمی کی گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔