اسلام آباد-پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملہ آزاد خود مختار پاکستان کی کوششوں پر حملہ ہے یہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے حقیقی آزادی مارچ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ یہ پر امن لانگ مارچ کو سبوتاژ کرنے کی انتہائی بھونڈی حرکت ہے
عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے ان پر حملہ کرکے ریڈ لائن کراس کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھ دیگر افراد کی زندگی بچ گئی
علی نواز اعوان نے کہا کہ اس گھناؤنے واقعہ میں ملوث افراد عناصر کو بے نقاب کیا جانا انتہائی ضروری ہے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ دو روز قبل عمران خان کو قتل کرنے کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں انہیں بھی شاملِ تفتیش کیا جائے
