Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانکیس خارج نہیں ہوا، عمران خان کو معافی ملی ہے، مریم نواز

کیس خارج نہیں ہوا، عمران خان کو معافی ملی ہے، مریم نواز

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے توہین عدالت کیس کے خارج ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت تو پوری دنیا کے سامنے ہوئی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے کہا کہتوہین تو ہوئی ہے اور پوری دنیا کے سامنے ہوئی ہے، سو کیس خارج ہو گیا کہنے کی بجائے یہ کہنا زیادہ مناسب ہے کہ فتنہ کو معافی ملی ہے۔ درگزر ہوا ہے۔

 

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔