جدہ (خالد نواز چیمہ)سعودی عرب دارلحکومت الریاض میں فوڈکس 2022 میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی شیف شگوفہ نے جیت کی خوشی میں جدہ کے مقامی ہوٹل میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں سماجی شخصیات کے علاوہ ریاض کے مشہور صحافی ذکا اللہ محسن نے خصوصی شرکت کی اور پاکستان جرنلسٹس فورم کے چیئرمین امیر محمد خان، خالد چیمہ، محمد عدیل، یحییٰ اشفاق جہانگیر ملک فہد عاطف وٹو نے شرکت کی۔سعودی میڈیا سے سمیرا عزیز اور خدیجہ ملک جبکہ معروف ایونٹ آرگنائزر عمارہ نے خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیف شگوفہ کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں پاکستان کا نام روشن کر کے دلی مسرت محسوس ہوتی ہے۔انہوں نے اپنے کیرئیر کے نشیب و فراز پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کے ہاوس وائف ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے شوق پورے کرنا بھی کسی کٹھن مرحلے سے کم نا تھا جس میں میرے شوہر نے بھرپور ساتھ دیا اور میرے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں میرے شانہ بشانہ کھڑے رہے جس کی وجہ سے مجھے تقویت ملی اور میرا حوصلہ بلند ہوا.تقریب کے اختتام پر شیف شگوفہ نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور اپنی کامیابی کو پاکستان کے نام کیا اور ارادہ کیا کے مستقبل میں بھی پاکستان کا نام یونہی روشن کرتی رہیں گی۔
سعودی عرب ،کھانوں کے مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی شیف کا پرتکلف عشائیہ کا اہتمام
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

