Monday, June 1, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانمریم نواز کے پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

مریم نواز کے پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

لاہور (سب نیوز)لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی پر مشتمل 3 رکنی بنچ درخواست پر سماعت کرے گا، مریم نواز نے ہائیکورٹ سے پاسپورٹ واپس لینے کے لئے رجوع کررکھا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے 4 سال سے چودھری شوگر مل کا ریفرنس دائر نہیں کیا ہے لہٰذا عدالت رجسٹرار آفس کو مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ نیب نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، نیب حکام کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا پاسپورٹ نیب کو درکار نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔