اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بہاولپور، جہلم اور فیصل آباد کے ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز نے ملاقات کی ۔
اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
اتوار کو ہونیوالی اس ملاقات میں تنظیمی امور، ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ۔
