ہومپاکستانمسلسل غیرحاضری پر ایم این اے محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار

مسلسل غیرحاضری پر ایم این اے محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار

اسپیکر قومی اسمبلی نے ایم این اے محمد میاں سومرو کی نشست مسلسل غیر حاضری پر خالی قرار دے دی۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے رکن محمد میاں سومرو کی رخصت کی درخواست مسترد کردی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی محمد میاں سومرو نے چند روز قبل اسپیکر کو رخصت کی درخواست ارسال کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔