ہومپاکستانجمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ اور تحریک انصاف کے در میان اتحاد کا اعلان

جمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ اور تحریک انصاف کے در میان اتحاد کا اعلان

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا خان محمد شیرانی کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات، وائس چیئرمین شاہ محمد قریشی، مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز چودھری اور سابق وزیر مذہبی امور نورالحق قادری بھی ملاقات میں موجود،صدر بلوچستان قاسم سوری ، جنرل سیکرٹری پختونخوا علی امین گنڈا پور اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی بھی اجلاس میں شرکت،اجلاس میںجمعیت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین اتحاد و شراکت کا باضابطہ اعلان، دونوں جماعتوں کے مابین باہمی مشاورت سے سیاسی و انتخابی حکمت عملی مرتب کرنے پر مکمل اتفاق،اس موقع پر مولانا شیرانی نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے تدارک کیخلاف جدوجہد مشترکات میں سے ہے، سماج و سیاست سے جبر و نفاق کا خاتمہ اہم ضرورت ہے، دونوں جماعتوں کے مابین رفاقت کو باہمی روابط و مشاورت سے نتیجہ خیز ایجنڈے کی صورت میں ڈھالیں گے، اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ اور عمائدین کا خیر مقدم کرتا ہوں، ارفع مقاصد کے حصول کیلئے جدوجہد سیاست کا امتیاز ہے ، روایتی سیاست سے بالاتر، اعلی سیاسی و سماجی مقاصد کے حصول کیلئے کوشاں ہے، اہلِ علم آگے بڑھیں اور قوم کی درست سمت میں رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیں، دونوں جماعتوں کے مابین طے پانے والے معاملات کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔