ہومتازہ ترینپمز سانحہ: وزیراعظم نے وفاقی سیکریٹری صحت اسلم غوری کو فوری معطل کر دیا

پمز سانحہ: وزیراعظم نے وفاقی سیکریٹری صحت اسلم غوری کو فوری معطل کر دیا

اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے نتیجے میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے افسوسناک واقعے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس شروع ہوگیا۔
اجلاس میں وزیراعظم نے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران سے واقعے کی وجوہات اور حفاظتی انتظامات سے متعلق بریفنگ لی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی سیکریٹری صحت اسلم غوری کو فوری طور پر معطل کرکے عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نے واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر بیرسٹر نویل اعوان بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔