اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی حکومت نے ہزاروں غیر فعال سرکاری بینک اکانٹس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ہزاروں غیر فعال سرکاری بینک اکانٹس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذریعے کمرشل بینکوں کو ہدایت جاری کردیں۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کیش مینجمنٹ اینڈٹریژری سنگل اکانٹ پالیسی پرعمل پیرا ہے، نئی پالیسی کے تحت تمام سرکاری فنڈز سنگل اکاونٹ میں جمع کئے جارہے ہیںوزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ فیڈرل کنسالیڈیٹڈ فنڈ کیسواکسی اوراکانٹ میں فنڈزرکھنیکی ممانعت ہے ، زیروبینک بیلنس کے حامل ہزاروں سرکاری غیرفعال بینک اکانٹس موجود ہیں۔وزارت خزانہ نے بتایا کہ پہلے سے کھولے گئے سرکاری بینک اکانٹس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
حکومت کا ہزاروں غیر فعال بینک اکائونٹس بند کرنے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
