ہومبریکنگ نیوزپمز اسپتال سانحہ، نواز شریف کا ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

پمز اسپتال سانحہ، نواز شریف کا ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پمز اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ پمز اسپتال میں آتشزدگی کے سانحے میں 14 معصوم بچوں کی جانیں جانے کی خبر نے ان کا دل انتہائی غمگین کردیا ہے۔

پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے سانحے میں 14 معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر سن کر دل رنجیدہ ہے۔ میں غمزدہ والدین کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ حکومت کو ذمہ داروں کا تعین کر کے سخت کارروائی کرنی چاہئے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کو…
نواز شریف نے جاں بحق بچوں کے والدین اور سوگوار خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرہ والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
نواز شریف نے حکومت پر زور دیا کہ سانحے کے ذمہ دار افراد کا تعین کیا جائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اور ضروری حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جانے چاہئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔