ہومپاکستانحکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے،پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس 4گھٹنے تاخیر کا شکار

حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے،پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس 4گھٹنے تاخیر کا شکار

پنجاب بجٹ اجلاس سے قبل حکومت اور اپوزیشن میں معاہدہ طے پا گیا ہے تاہم حکومتی ٹیم اپوزیشن کے ساتھ معاہدے پر تقسیم ہوگئی ہے۔پنجاب کے بجٹ اجلاس سے قبل حکومت اور اپوزیشن میں معاہدہ طے پاگیا ہے اور دونوں جانب سے معاہدے کی ابتدائی شرائط پر اتفاق بھی کرلیا گیا ہے تاہم حکومتی ٹیم اپوزیشن کے ساتھ معاہدے پر تقسیم ہوگئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان طے پائے جانے والے معاہدے کی تفصیلات بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں لکھی گئی ہیں، معاہدے میں طے پائے جانے والے نکات کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماں پر درج مقدمات واپس ہونگے، بجٹ سے قبل آئی جی پنجاب ایڈوائزری کمیٹی کیسامنے پیش ہونگے اور اسمبلی اسٹاف پر درج مقدمات بھی واپس لیے جائیں گے۔

دوسری جانب اپوزیشن سے معاہدے پر حکومتی ٹیم میں دراڑ پڑ گئی ہے اور حکومتی رکن خلیل طاہر سندھو احتجاجا ایڈوائزری کمیٹی سے واک آٹ کرگئے۔معاہدے سے اختلاف کرنے والے حکومتی رکن خلیل طاہر سندھو نے کا موقف تھا کہ ہم ہر صورت اداروں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ ادھر پر معاہدے پر نامزد وزیر قانون ملک احمد اور سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی میں بھی ایک نشست ہوئی ہے جب کہ میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ معاہدے کی تفصیلات لکھ لی گئی ہیں ابھی اس پر دستخط ہونے باقی ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔