ہومپاکستانخیبرپختونخواکے سرکاری ملازمین کیلئے بجٹ میں خوشخبری

خیبرپختونخواکے سرکاری ملازمین کیلئے بجٹ میں خوشخبری

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخواکابینہ نے مالی سال 2022‪-‬23 کی منظوری دیدی،کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لئے 1 ہزار 332 ارب بجٹ کی منظوری دیدی،کاابینہ نے جنگلات میں لگی آگ بُجھانے میں شہید ریسکیو اہلکار کیلئے شہدا پیکج کا اعلان کردیا ۔ جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے دوران فوت ہونے والے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کیلئے بھی دس دس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 16 فیصد اضافہ، پینشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا،یہ اضافہ گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کے لیے  DRA کے علاوہ ہے،اس اضافے میں پولیس کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے ،کابینہ نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 63000 ملازمین کی مستقلی کی بھی منظوری دیدی،صوبے کے دس لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے رعایتی نرخوں پر راشن مہیا کرنے کیلئے انصاف فوڈ کارڈ کے تحت 26 ارب روپے مختص کرنے کی بھی منظوری دی ۔جنوری 2022 سے جگر کی پیوندکاری سمیت مزید پانچ بیماریوں کا علاج صحت کارڈ پلس میں شامل کیا جائے گا۔کابینہ نے صوبے کیلئے 418 ارب روپے پر محیط ترقیاتی بجٹ کی بھی منظوری دیدی۔پولیس کو ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔63 ہزار ملازمین می مستقلی، دس لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے انصاف فو ڈ کارڈ کے تحت 26 ارب روپے مختص ،صحت کار ڈ پلس میں جگر کی پیوندکاری سمیت مزید پانچ بیماریوں کا علاج شامل کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔