امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایڈوائزر ساجد تارڑکا کہنا ہے کہ پاکستان میں مذہب کا احترام کیا جاتا ہے سیاست کو سیاست رہنا چاہیے اور مذہبی رواداری کو پروان چڑھانا چاہیے۔گزشتہ روز مذاہبِ کے درمیان روابط اور تعلقات بہتر بنانے کے حوالے سے ڈائیلاگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بیرون ممالک سے پاکستان میں آئے سکھ برادری سمیت سفیروں ،سیاستدانوں،سول سوسائٹی ،بیورکریٹس و دیگر کی شرکت گزشتہ روز مذہبی ہم آہنگی کے حوالے ڈاکٹر قمر چیمہ کی طرف سے ڈائیلاگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایڈوائزر ساجد تارڑ اور سردار جسدیت سنگھ تھے مہمانوں کو ایم این اے نثار چیمہ،پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن،ڈاکٹر ظفر نواز جسپال ودیگر نے خوش آمدید کہا تقریب سے خطاب کرتے ہوئیساجد تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں مذہب کا احترام کیا جاتا ہے سیاست کو سیاست رہنا چاہیے اور مذہبی رواداری کو پروان چڑھانا چاہیے پاکستان میں مذہب کا احترام کیا جاتا ہے۔ پاکستان نے کرتار پور راہدری کو کھول کر ایک مثبت پیغام دی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا پاکستان سے متعلق منفی سوچ کو اجاگر کیا جا تا ہے۔سردار جسدیپ سنگھ نے کہا کہ ہمارے لئے زندگی میں اہم موقع ہے کہ ہم اپنے آبائی علاقے میں آئے ہیں ہماری ماں گجر خان کے قصے سنایا کرتی تھیں اور والد راولپنڈی کے کے حوالے سے بتایا کرتے تھے ہمارے والدین لاہور میں پڑھائی اور دوستوں کے قصے سناتے تھے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں ایسے محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے ہم اپنے گھر موجود ہیں اور آپ محبت کو کبھی بھلا نہیں پائیں گے ڈاکٹر قمر چیمہ نے کہا کہ نے کہا کہ میرا مقصد مذہبی ہم آہنگی کو پروان چڑھانا ہے تاکہ تلخیاں ختم کر کے امن کی فضا پیدا کی جا سکے تقریب میں پرتگال،بیلجیم کے سفیروں،وپیلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی،سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ ،جنرل سیکرٹری راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس طارق علی ورک،سینیئر صحافی جاوید بھاگٹ ودیگر سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی


