ہومپاکستانپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے کوئی فائنل نہیں ہوا، پی ٹی آئی

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے کوئی فائنل نہیں ہوا، پی ٹی آئی

پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سبطین خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے تاحال کوئی نام فائنل نہیں ہوا ہے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سبطین خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نیکرنا ہے تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی سبطین خان نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر بھی لگایا جائے۔دوسری جانب سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کے حوالے سے پارٹی قیادت جو فیصلہ کرے گی قبول ہو گا۔اپوزیشن لیڈر کے لیے راجہ بشارت یا محمود الرشید کی حمایت سے متعلق سوال پر عثمان بزدار نے کہا کہ پارٹی میں میرے لیے تمام محترم ہیں اور میں سب کے ساتھ ہوں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے لیے میاں محمود الرشید کے نام کی منظوری دے دی ہے جبکہ میاں اسلم اقبال پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔