ہومپاکستانمنی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کا مونس الہی کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کا مونس الہی کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے پرویز الہی کے صاحبزادے اور مسلم لیگ ق کے ممبر قومی اسمبلی مونس الہی کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کی جائیں گی۔ ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے کافی شواہد جمع کیے گئے ہیں اور حکومت نے شواہد ملنے کے بعد تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔