ہومکھیلپرویز مشرف بہادر سپاہی اور اس ملک کی مٹی کے بیٹے ہیں،شعیب ملک

پرویز مشرف بہادر سپاہی اور اس ملک کی مٹی کے بیٹے ہیں،شعیب ملک

لاہور(نیوز ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک نے سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کی صحتیابی کے لیے دُعا کی اور کہا کہ ’ پرویز مشرف میرے لیے ایک تحریک ہیں‘

۔گزشتہ روز پرویز مشرف کی طبیعت سے متعلق کچھ خبریں سامنے آئیں جن میں کہا گیا تھا کہ وہ وینٹی لیٹر پر ہیں تاہم اُن کے اہلخانہ نے سوشل میڈیا پر وضاحتی بیان جاری کردیا تھا۔

شعیب ملک نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں پرویز مشرف سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میرے دل میں آپ کے لیے بے پناہ عزت ہے، آپ ایک حقیقی رہنما ہیں اور آپ مجھ سمیت بہت سے لوگوں کے لیے ایک تحریک ہیں۔

‘شعیب ملک نے کہا کہ ’آپ ایک بہادر سپاہی اور اس ملک کی مٹی کے بیٹے ہیں۔‘اُنہوں نے سابق صدر کی صحتیابی کے لیے دُعا کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’مشکل کی اس گھڑی میں اللّہ تعالیٰ آپ کے اور آپ کے اہل خانہ کے دُکھوں میں آسانی فرمائے۔‘واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں تاہم وہ مشکل ترین مرحلے سے گزر رہے ہیں، اہل خانہ نے ان کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔