اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے عید قرباں کے لئےمویشی منڈیوں کے حوالے سے اوپن آکشن کے لیے اہم ہدایات جاری کر دیں۔
منڈی مویشی کے لئے اوپن آکشن 24جون2022 کو گیارہ بجے ڈائریکٹوریٹ میونسپل ایڈ منسٹریشن کے دفتر،فائر ہیڈ کورآرٹربلڈنگ G-7میں ہوگی۔آئی پندرہ پشاور روڈ اسلام آباد، بہارہ کہو مری روڈ،نزد سلطانہ فاؤنڈیشن لہتراڑ روڈ، ترنول اسلام آباد میں منڈیاں لگائی جا رہی ہیں۔
کامیاب بڈر بڑے جانور کی فیس پانچ سو روپے اور چھوٹے جانور کی فیس اڑھائی سو روپے وصول کر سکےگا۔ منڈی میں داخل ہونے والی گاڑیوں دس ویلر ٹرک سے400 ، چھ ویلر ٹرک سے 280، منی ٹرک مزدا سے 200، پک اپ ،شہ زور سے 120 اورسوز وکی پک اپ سے80 روپےوصول کئے جا سکیں گے۔جانورں کے سٹال کی منظور شدہ قیمت 143روپےمربع گز ہوگی جس میں جانوروں کے لئے بجلی،پانی شامل ہیں۔ یہ قیمت یکم جولائی 2022 سے دس جولائی 2022 تک کارآمد ہوگی۔
