ہومپاکستانفواد چوہدری، قاسم سوری، حلیم عادل شیخ و دیگر کی گرفتاری ۔۔عدالت سے بڑی خبر آگئی

فواد چوہدری، قاسم سوری، حلیم عادل شیخ و دیگر کی گرفتاری ۔۔عدالت سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) عدالت نے پولیس کو فواد چوہدری، قاسم سوری، حلیم عادل شیخ و دیگر کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔درخواست گزاروں کی جانب سے علی بخاری، احمد پنسوتا ایڈوکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ علی بخاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ اس کیس کو شیریں مزاری کیس کے ساتھ لگایا جائے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ الگ کیس ہے اور یہ سب الگ ہیں۔علی بخاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ اس کیس میں جواب جمع کرانا تھا جو ابھی تک جمع نہیں ہوا۔ ہمیں پتہ ہی نہیں کہ ہمارے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں اور کہاں کہاں پر درج ہیں؟ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے کہا کہ مقدمات کی تفصیلات ملنا آپ کا بنیادی حق ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو فواد چوہدری، قاسم سوری، حلیم عادل شیخ و دیگر کی گرفتاری سے روکتے ہوئے رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے لئے دوبارہ نوٹسز جاری کردیئے۔ کیس کی سماعت 28 جون تک ملتوی کردی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔