ہومپاکستانبی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر کے پی اسمبلی میں قرارداد جمع

بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر کے پی اسمبلی میں قرارداد جمع

بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر کے پی اسمبلی میں قرارداد جمع۔
تفصیلات کے مطابق بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے گستاخی کے خلاف کے پی اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ۔
مذمتی قرارداد پی پی پی کی خاتون ایم پی اے نہگت اورکزئی کی جانب سے جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا کہ بی جے پی کی ترجمان ملعونہ نو پور شرما نے ہمارے پیغمبر اور دین اسلام کے خلاف ٹی وی پر گستاخانہ گفتگو کی، گستاخانہ گفتگوں کی وجہ سے پوری امت مسلمہ اور بلخصوص پاکستان میں سخت غم و غصہ پایا جارہا ہے، صوبائی حکومت وفاقی حکومت سے بھارتی سفیر کو طلب کرکے سخت الفاظ میں وضاحت طلب کرنے کی سفارش کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔