پاکستان تحریک انصاف سے بے وفائی کرنے والوں کو رسوائی کا سامنا،تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی مقبول ترین جماعت بن چکی،لودھراں سے پارٹی منحرفین کو بڑا دھچکہ، مسلم لیگ ن کی دو اہم وکٹیں گر گئیں
لودھراں سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور سابق ایم پی اے پیر عامر اقبال شاہ کی پاکستان تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت۔ دونوں اراکین نے پیر کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی ملاقات کی
لیگی رہنما اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ،ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور بدترین معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور سابق ایم پی اے پیر عامر اقبال شاہ نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور حقیقی آزادی کی جدوجہد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا
اس موقع پر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے لیگی رہنماوں کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت ملک کو بدترین حالات کی طرف لے کر جا رہی ہے،ایسے میں پاکستان کی سلامتی خطرے میں ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ وقت نے ثابت کیا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل صرف اور صرف عمران خان کے پاس ہے،آج سے تحریک انصاف کے نظریے کے ساتھ ہیں اور پاکستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔
پی ٹی آئی لودھراں سے ن لیگ کی دو اہم وکٹیں گرانے میں کامیاب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
