ہومپاکستانعمران خان سے علی زیدی کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

عمران خان سے علی زیدی کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان سےپی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، اراکین اسمبلی ارسلان تاج، سدرہ عمران، بلال غفار اور سیف الرحمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ علی زیدی نے چیئرمین عمران خان کو سندھ کی تنظیمی صورتحال سے آگاہ کیا،علی زیدی نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے دائر پٹیشن پر بھی بریفنگ دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔