اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ کلمات پر شدید رد عمل میں کہا کہ بیان سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے ،ایسے لوگوں کو بھارتی حکومت پھٹہ ڈالے ورنہ ردعمل خطرناک ہوسکتا ہے ۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم پوری دنیا کیلئے رحمت بن کر آئے،دینا جہاں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے استفادہ کیا اور رہنمائی ورہبری حاصل کی ،نسل انسانیت کیلئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے اور تعلیمات مشعل راہ ہے ۔مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ بی جے پی رہنما کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ،ایسے گستاخوں کو اب تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چائیے ،اگر بھارت آئین وقانون اور جمہوریت کا علمبردار ہے تو ابتک کیوں کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔
گستاخانہ بیانات، بی جے پی رہنما کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ،مولاناعبدالغفورحیدری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
