راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی حکام کی جانب سے حضورؐکی شان اقدس میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا یہ عمل مسلمانوں کیخلاف شدید نفرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی حکام کی جانب سے گستاخانہ بیان کی سخت مذمت کرتے یہ اشتعال انگیز عمل مسلمانوں کیخلاف شدیدنفرت کامنہ بولتاثبوت ہے ، بھارت میں مسلمانوں ،اقلیتوں کیخلاف نفرت انگیزسلوک رواں ہے۔یاد رہے بھارت کی حکمران پارٹی کے ترجمانوں کے توہین آمیز بیانات پر دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا اور مذکورہ بیانات پر سخت احتجاج کیا۔
Pakistan Armed Forces strongly condemn blasphemous remarks by Indian officials.The outrageous act is deeply hurtful and clearly indicates extreme level of hate against Muslims and other religions in India.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 6, 2022
