پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے گستاخی کے خلاف کے پی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی۔مذمتی قرارداد پی پی پی کی خاتون ایم پی اےنگہت اورکزئی کی جانب سے جمع کرائی گئی۔درخواست کے متن میں کہا گیا کہ بی جے پی کی ترجمان ملعونہ نو پور شرما نے ہمارے پیغمبر اور دین اسلام کے خلاف ٹی وی پر گستاخانہ گفتگو کی،گستاخانہ گفتگوں کی وجہ سے پوری امت مسلمہ اور بلخصوص پاکستان میں سخت غم و غصہ پایا جارہا ہے،صوبائی حکومت وفاقی حکومت سے بھارتی سفیر کو طلب کرکے سخت الفاظ میں وضاحت طلب کرنے کی سفارش کریں۔

بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات،خیبرپختونخوا اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
