اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلدی سنانے سے روکنے کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کردیے۔الیکشن کمیشن و دیگر فریقین کو متفرق درخواست پر جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا گیا۔پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کو جلد فیصلہ سنانے سے روکنے کی درخواست پر فوری ریلیف نا مل سکا ،عدالت نے انٹرا کورٹ اپیل کو متفرق درخواست کے ساتھ مقرر کرنے کی ہدایت کی ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ،پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل انور منصور عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔پی ٹی آئی وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن ہمارا کیس روزانہ کی بنیاد پر چلا رہا ہے دوسری جماعتوں کے کیسز میں ایسا نہیں ہے، سکروٹنی کا پراسس 2018 میں اکٹھے شروع ہوا لیکن صرف ہمارے کیس آگے بڑھ رہا ہے۔ وکیل انور منصور کا کہنا تھا کہ دوسری جماعتوں کی سکروٹنی کمیٹی بھی ابھی نہیں بنی،پی ٹی آئی کے ساتھ الیکشن کمیشن جانبداری پر مبنی ہے ،ہماری دستاویزات اٹھا کر پوری دنیا کو دے دی گئیں ، الیکشن کمیشن جلدی فیصلہ کردے گا اس کو فیصلہ سنانے سے روکا جائے ۔عدالت نے پی ٹی آئی کی متفرق درخواست پر جمعرات کے لیے نوٹس جاری کردئیے۔
پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلدی سنانے سے روکنے کی متفرق درخواست پر نوٹسز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
