ہومتازہ ترینبنی گالہ:پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اہم ترین اجلاس شروع

بنی گالہ:پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اہم ترین اجلاس شروع

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرِ صدارت کورکمیٹی کا اہم ترین اجلاس بنی گالہ میں شروع ہوگیا۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ اجلاس میں امپورٹڈ حکومت کی جانب سے ملک میں بدترین مہنگائی،معاشی تباہی پر تبادلۂ خیال جاری ہے اورانتخابات میں دھاندلی کےمنصوبےاورمعاشی انحطاط سے ملکی سلامتی کولاحق خطرات سمیت اہم امور کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے، فرخ حبیب نے کہا کہ کور کمیٹی کے آج کے اجلاس میں اہم فیصلےکئے جائیں گے۔

 

 

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔