ہومUncategorizedشکر ہے خان پشاور سے بنی گالہ چلے گئے ،نوافل ادا کروں گی ،سینیٹر روبینہ خالد

شکر ہے خان پشاور سے بنی گالہ چلے گئے ،نوافل ادا کروں گی ،سینیٹر روبینہ خالد

پشاور(سب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی صدر سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کھپے کے نام سے احتجاج کر رہی ہے ،مرکز میں ان نااہلوں سے نجات حاصل کرچکے، پختونخوا ابھی بھی ان کے چنگل میں ہے ،شکر ہے کہ خان یہاں سے بنی گالہ واپس چلے گئے، نوافل ادا کرونگی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کھپے کے نام سے احتجاج کر رہی ہے ،مرکز میں ان نااہلوں سے نجات حاصل کرچکے، پختونخوا ابھی بھی ان کے چنگل میں ہے ،شکر ہے کہ خان یہاں سے بنی گالہ واپس چلے گئے، نوافل ادا کرونگی کہ یہاں کہ لوگوں کی جان چھوٹی۔ ،اس صوبے کو پہچان آصف علی زرداری نے دی ،اصل سیاستدان لوگوں کو صبر و برداشت کا درس دیتے ہیں، وہ نہیں جو اشتعال دلواتے ہیں۔

 

انہوں نے کہاکہ 2007 کی ایک شام میں جب بی بی کو شہید کیا گیا تو سندھ سے ایک نعرہ اٹھا تھا کہ پاکستان نہ کھپے لیکن ہمارہ لیڈر قبر و تحمل والا تھا اس نے کہا پاکستان کھپے، پی ٹی آٸی والوں کا تو معاملہ ہی الٹا ہے، ملک میں ہر وقت آگ لگانے کے درپے ہیں،ر سینیٹر روبینہ خالد نے کہاکہ ان لوگوں نے درختوں تک کو آگ لگاٸی،

 

حالانکہ خان تو اپنی اہلیہ کو کہتے تھے کہ پودے جاندار ہوتے ہیں ،خان صاحب نے اس صوبے کو اپنے لیے شاہی مہمان خانہ بنا رکھا ہے، ہمارے غریبوں کے وسائل کو یہ ذات کے لیے استعمال کررہے ہیں ، وزیراعلی محمود خان کے بیانات بھی کسی طور انکے عہدے کے شایانشان نہیں ، وہ شاید یہ بھول چکے ہیں ،اس صوبے کی قربانیاں کیا اس لیے تھیں کہ وزیراعلی منہ اٹھا کر اس فورس کو اپنی ذات کے لیے استعمال کرنے کی بات کرے؟ ، اللہ نہ کرے ملک نہ رہا تو ہم تو کچھ بھی نہیں، ان لوگوں کے منہ سے ملک کے ٹکڑے کرنے کی باتیں نکلتی ہیں ، ملاکنڈ میں جب انتشار آیا تو وہاں کے لوگوں نے قربانیاں دیں ،

 

اس صوبے کے کونے کونے میں غیور لوگ بستے ہیں ، ہم ہر اس انتشار کے خلاف کھڑے ہونگے جو اس ملک کے خلاف ہوگا ، ہم مہمان نواز ہیں لیکن یہ پختون کو کینہ پرور کہتے ہیں ، یہ پی ٹی آٸی کے ترجمان ہمارے صوبے کے لوگوں کو دنیا میں بدنام کررہے ہیں ، 40 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوگیا ہے دہشتگردی کے واقعات میں۔

 

سینیٹر روبینہ خالد نے کہاکہ کوچہ رسالدار میں جب لاشیں گریں تو اس وقت خان صاحب کہاں تھے؟ پی ٹی آٸی پولیٹیکل فورس نہیں ہے ، شہباز گل تو امریکن نیشنل ہے یہ کیسے بتا رہا ہے کہ پختون کیا ہیں، اسے کیا معلوم۔ سینیٹر روبینہ خالدنے کہاکہ پاکستان کے لوگ بالخصوص پختونخوا کے باسی کسی نااہل کے آلہ کار نہیں بنیں گے ، ہم سب اپنے اداروں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں ،

 

خان جو ظلم کر کے گۓ اسکے نتاٸج آج ہم سب بھگت رہے ہیں ، ان کو جب معلوم ہوا کہ حکومت نہیں بچے گی تو وہ جاتے جاتے سبسڈاٸز کرکے گۓ سب کچھ۔ ، ہم نے حکومت اس لیے لی کیونکہ اگر ان سے اقتدار نہ لیتے تو ملک مکمل تباہی کی طرف جارہا تھا ، ہمیں الیکشن کی فکر نہیں عوام کو تکالیف سے نکالنا ہمارہ مشن ہے ، وفاقی حکومت سے امید ہے کہ اس بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف دینگے۔

 

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔