ہومپاکستانتحریک انصاف کا بڑا فیصلہ ،، ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان ۔۔۔

تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ ،، ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان ۔۔۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

پی ٹی آئی سپریم کورٹ کی پیٹیشن کے فیصلے کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ کرے گی ،پارٹی کا آئندہ تمام ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی آئندہ تمام ضمنی انتخابات میں بھرپور شرکت کرے گی،جبکہ بلدیاتی انتخابات میں بھی پارٹی حصہ لے گی،اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حوالے سے لانگ مارچ یا احتجاج جون میں کیا جائے گا تحریک انصاف تمام ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی تمام بلدیاتی انتخابات میں بھی تحریک انصاف بھرپور حصہ لے گی

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری آج ہونے والے کور کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ، شفقت محمود علالت کے باعث کور کمیٹی اجلاس میں نہیں پہنچ سکے، آئندہ کے احتجاج اور کارکنان کی شرکت کا ٹاسک پرویز خٹک کو دیدیا گیا ہے، ارکان صوبائی اسمبلی کو لوگوں کو لانے کا ٹاسک پرویز خٹک دیں گے ۔ کور کمیٹی اجلاس میںتنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔